باولے کتے کے کاٹنے سے بھینس مر گئی، بھینس کا دودھ پینے سے چھ افراد کی حالت غیر

21 May, 2023 | 10:54 PM

ویب ڈیسک: فورٹ عباس کے چک 203 ایٹ آر کھچی والا میں باؤلے کتے کے کاٹے سے مرنے والی بھینس کا دودھ پینے والے چھ افراد  بھی بیمار ہو گئے۔ چک نمبر 203 کچھی والا میں باولے  کتے نے ایک بھینس اور 2 بچھڑوں کو کاٹ لیا تھا۔  کتے کے کاٹنے سے دونوں بچھڑوں کی فوری ہلاکت ہو گئی تھی۔ کتے کے کاٹنے سے بھینس بھی  بعد میں ہلاک ہو گئی۔

اس دوران بھینس کے مالک گھرانے نے معمول کے مطابق بھینس کا دودھ دوھ کر استعمال کر لیا۔ متاثرہ بھنس کا دودھ پینے سے گھر کے 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی جس پرانہیں فوری طورپرفورٹ عباس ہسپتال پہنچایا گیا۔ ریسکیو  حکام کے مطابق ہسپتال میں ضروری طبی امداد ملنے کے بعد اب تمام افراد کی حالت خطرہ سے باہر ہے۔متاثرین میں 4 بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد شامل ہیں۔

مزیدخبریں