پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا

21 May, 2023 | 09:22 PM

Bilal Arshad

احمد رضا: پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا.  لیجنڈری ہارون رشید چیئرمین برقرار رہیں گے جبکہ ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈبرن کے علاوہ اینالسٹ حسن چیمہ بھی کو بھی شامل کر لیا گیا.

کرکٹ میں بورڈ میں نئی تقرریوں میں ایک اور اضافہ ہو گیا. چار رکنی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا. سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید چیف سلیکٹر ہی رہیں گے جبکہ ان کی ٹیم میں مکی آرتھر اور گرانٹ بریڈبرن کے علاوہ پی ایس ایل فرنچائز کے اینالسٹ حسن چیمہ بھی ممبر ہوں گے.

حسن چیمہ کے ساتھی ریحان الحق قومی ٹیم میں منیجر کی ذمہ درای نبھا رہے ہیں. نئی سلیکشن کمیٹی پاکستان کی سینئر، شاہینز اور انڈر نائنٹین ٹیموں کا انتخاب کریں گے.

مزیدخبریں