ویب ڈیسک: وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ غریبوں کی بد دعائیں عمران خان کا پیچھا کر رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قادر پٹیل نے کہا کہ عمران خان نے لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کرکے اپنا محل ریگیولرزئیز کروایا، عمران خان کو پاکستان اسٹیل ملز پر تالا لگاتے ہوئے رحم نہیں آیا تھا۔عمران خان خطرناک ایجنڈا کے تحت پی آئی اے کو ختم کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے پنشن کا حق بھی چھینا چاہتا تھا، عمران خان کے کیئے ہوئے فیصلوں کا خمیازہ ملک اور قوم بھگت رہی ہیں، 9 مئی کو عمران خان کا اصل چہرہ بے نقاب ہوا۔