ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کراچی کے صدر آفتاب صدیقی نے پی ٹی آئی چھوڑنے، قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کااعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں آفتاب صدیقی نے کہاکہ میں نے بطور انجینئر اپنے کیریئر کاآغاز کیااور اللہ تعالیٰ کی خاص کی رحمت سے ایک باوقار اور قابل عزت بزنس مین کے طور پر نام کمایا ، میں نے اپنی کامیابی کو معاشرے کی بہتری اور فلاح کیلئے وقف کر چکا ہوں۔
I started my career as an engineering professional and with the blessing of Allah established myself as a well reputed and honourable businessman over the past three decades. I have dedicated my professional successes to the betterment and welfare of the community.
— Aftab Hussain Siddiqui (@AftabHsiddiqui) May 21, 2023
ان کاکہناتھا کہ میں نے سیاست چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس لئے پی ٹی آئی کراچی کے صدر اور ایم این اے کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتا ہوں، ان کاکہناتھا کہ میں نے پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا چاہالیکن ایسا نہ ہوسکا اس لئے میں سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں ،پاکستان زندہ باد۔
I have decided to step aside from politics, and therefore, am resigning from my position as President PTI Karachi and MNA. I will continue to serve my country in my individual capacity working for the betterment of the people, and as a businessman contributing to the economy.
— Aftab Hussain Siddiqui (@AftabHsiddiqui) May 21, 2023