زین مدنی: گلوکارہ صومیہ خان کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل گیا۔
صومیہ خان نے ٹیلی گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ میں یو اے ای حکومت اور خاص کر دبئی حکام کا شکریہ ادا کرتی ہوں جہنوں نے مجھے عزت اور مان دیا۔ دبئی میرا دوسرا گھر ہے میرا بچپن یہیں پر گزرا ہے۔دبئی امیگریشن حکام نے مجھے دبئی کا گولڈن ویزہ جاری کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ ویزہ میرے ٹیلنٹ کی وجہ سے دیا گیا ہے۔ اب میں دبئی میں اپنے شوز بھی باقاعدگی سے منعقد کیا کروں گی۔یہاں پر مقیم پاکستانیوں کے لئے بہت کچھ نیا کرنے والی ہوں۔
واضح رہے کہ صومیہ خان تیسری پاکستانی گلوکارہ ہیں جن کو دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے، اس سے قبل گلوکار عاطف اسلم ، ائمہ بیگ کو دبئی کا گولڈن ویزہ ملا ہے۔
یاد رہے کہ گولڈن کارڈ ویزا ہولڈرز کو کئی سہولتیں حاصل ہوتی ہیں جن میں سب سے اہم یہ ہے کہ وہ بغیر کسی دوسرے شخص یا کمپنی کی مدد کے یو اے ای میں اپنے شوہر یا بیوی اور بچوں کے ساتھ قیام کر سکیں گے۔اس سے قبل کسی بھی غیر ملکی کو وہاں ٹھہرنے کے لیے کسی سپانسر کی ضرورت ہوا کرتی تھی اور گولڈن ویزا کے علاوہ تمام لوگوں کے لیے اب بھی وہی اصول ہے۔
اس کے علاوہ گولڈن کارڈ ہولڈر تین ملازمین کو سپانسر کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ انھیں اپنی کمپنی میں ایک سینیئر ملازم کے لیے رہائشی ویزا بھی حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔