ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاک چین سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ پر چینی ایمبیسی میں"چین پاکستان اٹوٹ دوستی اور روشن مستقبل" کے موضوع پر استقبالیہ 

Chinese Embassy reception to mark 72 years of Pak-China relations, Ms. Pang Chunxue, Charge d'Affaires of the Chinese Embassy, Dr Asad Majeed Khan, Foreign Secretary of Pakistan, Mazhar Javed, Director General of Foreign Service Academy, City42
کیپشن: چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی سفارت خانے نے 19 مئی کو "چین پاکستان اٹوٹ دوستی اور روشن مستقبل" کے موضوع پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا  گیا، استقبالیہ سےچینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز، ایچ ای مس پینگ چنکسو، مہمان خصوصی، پاکستان کے سیکریٹری خارجہ، ایچ ای ڈاکٹر اسد مجید خان، فارن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ایچ ای مسٹر مظہر جاوید نے خطاب کیا۔
سورس: 24newshd.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر چینی سفارت خانے نے 19 مئی کو "چین پاکستان اٹوٹ دوستی اور روشن مستقبل" کے موضوع پر ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا۔

چینی سفارتخانے کی چارج ڈی افیئرز، ایچ ای مس پینگ چنکسو، مہمان خصوصی، پاکستان کے سیکریٹری خارجہ، ایچ ای ڈاکٹر اسد مجید خان، فارن سروس اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل ایچ ای مسٹر مظہر جاوید نے استقبالیہ سے خطاب کیا، استقبالیہ میں چین میں پاکستان کے سابق سفیروں، وزارت خارجہ کے سینئیر حکام اور پاکستانی نوجوان سفارت کاروں کے ساتھ چینی سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔

 محترمہ پینگ نے چینی سفارت خانے میں پرانے اور نئے دوستوں کا خیرمقدم کیا، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین پاکستان تعلقات  گہری تاریخی جڑوں، ٹھوس عوامی حمایت اور مضبوط عملی ضرورتوں پر استوار ہیں۔ صدر شی جن پنگ کی مضبوط قیادت میں چین چینی جدیدیت کے عمل کو ثابت قدمی سے آگے بڑھا رہا ہے، صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین کی جدید کاری میں نئی کامیابیوں کے ساتھ  چین پاکستان سمیت دیگر ممالک کی ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گا، ۔ ترقی پذیر ممالک کے طور پر  چین اور پاکستان دونوں  مسلسل اپنے اپنے قومی حالات کے لئے مناسب ترقی کے راستے تلاش کر رہے ہیں، اور عالمی امن اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔

محترمہ پینگ نے کہا کہ اس سال صدر شی جن پنگ کی طرف سے تجویز کردہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی 10ویں سالگرہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے آغاز کی 10ویں سالگرہ ہے۔ دونوں اطراف کی مشترکہ کوششوں سے CPEC نے صنعت، زراعت، آئی ٹی، آفات سے بچاؤ اور تخفیف وغیرہ کے شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے نتیجہ خیز نتائج حاصل کیے ہیں، جس نے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کو فروغ دینے، پاکستان کے بنیادی ڈھانچے کو اپ گریڈ کرنے، پاکستانی عوام کی فلاح و بہبود کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ عوام کے عوام سے رابطوں کو بڑھانے اور علاقائی روابط کو گہرا کرنے کے سبب سی پیک چین پاکستان تعاون کی معروف پہچان بن چکا ہے۔

پاکستان کے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان نے چین اور پاکستان کی اٹوٹ دوستی اور تعاون کی کامیابیوں میں دونوں ممالک کے سفارت کاروں کی نسلوں کے تعاون کو سراہا۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کےاحاطہ کی تبدیلی خود اس بات کا گواہ ہے ،چینی سفارتخانہ کا پرانا احاطہ  حکومت پاکستان کے حوالے کردیا گیا جو دوستی کے مزید فروغ کےساتھ فارن سروس اکیڈمی بن گیا اور یہ نیا کمپاؤنڈ چین کے بیرون ملک تمام  سفارت خانوں میں سب سے بڑا کمپاؤنڈ بن گیا۔

انہوں نے اس بات کو سراہا کہ چینی دوستوں نے ہمیشہ فراخدلانہ مدد فراہم کی، پاکستان کی خودمختاری اور آزادی، مالی استحکام اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کے لیے بھرپور تعاون کیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی معیشت اور معاشرے میں خوشحالی اور ترقی لائی ہے جس کا پاکستان تہہ دل سے مشکور ہے۔ "بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو" کی 10ویں سالگرہ اور CPEC کے آغاز کے موقع پر، چین اور پاکستان کو مشترکہ طور پر اس یادگار لمحے کو منانا چاہیے۔ اب جبکہ چین پاکستان دوستی کی مشعل سفارت کاروں کی نئی نسل کے حوالے کر دی گئی ہے، امید ہے کہ دونوں ممالک کے سفارت کار مشترکہ مستقبل کے ساتھ ایک قریبی چین پاکستان کمیونٹی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں گے۔

ڈاکٹر مظہر جاوید نے کہا کہ چین اور پاکستان کے تعلقات گزشتہ 72 سالوں سے دونوں اطراف سے پروان چڑھ رہے ہیں۔ دونوں فریقوں کے درمیان ہمہ جہت تعاون نوجوان نسل کے درمیان تبادلے اور سیکھنے کے قابل قدر مواقع فراہم کرتا ہے۔ ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چن گینگ کی  نوجوان پاکستانی سفارتکاروں کے ساتھ انگیجمنٹ اور استقبالیہ پاکستانی نوجوان سفارت کاروں کے لیے چین اور پاکستان کے آہن پوش تعلقات کے بارے میں ان کی افہام و تفہیم کو مضبوط بنانے میں بہت مددگار رہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نوجوان سفارت کار اپنے پورے کیریئر میں روایتی دوستی کو جاری رکھیں گے اور چین پاکستان تعلقات کو مزید فروغ دیں گے۔

استقبالیہ سے قبل مہمانوں نے چین پاکستان دوستی کی تاریخ اور چینی سفارت خانے کے احاطے کی تبدیلی پر مبنی تصاویر دیکھیں، روایتی چینی چائے کی تقریب کی پرفارمنس کا لطف اٹھایا اور خود ہی پکوڑے بنائے۔ پورا ماحول گرم، خوش گوار اور ہم آہنگ تھا۔ چین کے سابق سفیروں نے چین میں اپنی شاندار یادوں کو تازہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور پاکستان کو اپنی لوہےجیسی مستحکم دوستی کو  مزیدمضبوط کرتے رہنے اور جامع عملی تعاون کو نئی بلندیوں تک بڑھانے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی نوجوان سفارت کاروں نے کہا کہ یہ استقبالیہ بہت گرمجوش اور متاثر کن ہے، جس سے نہ صرف چین اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے بارے میں ان کے علم اور سمجھ میں اضافہ ہوا ہے بلکہ دونوں ممالک کے نوجوان سفارت کاروں کے درمیان دوستی کو مزید مضبوط بنایا گیا ہے۔