ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک، جناح ہسپتال منتقل

21 May, 2023 | 06:45 PM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: جناح ہسپتال کراچی کی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ،نجی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سیمی جمالی گزشتہ تقریبا ًڈھائی سال سے آنتوں کے کینسر میں مبتلا ہیں ، شوہر کاکہناتھا کہ ڈاکٹر سیمی جمالی کو پرسوں طبیعت خراب ہونے پر نجی ہسپتال خود لایا تھا،ڈاکٹر سیمی جمالی ابھی وارڈ میں داخل ہیں لیکن آکسیجن لگی ہوئی ہے،سیمی جمالی کوبائی پیپ پر منتقل کردیا گیا۔

 ڈاکٹر سیمی جمالی کی پوری فیملی کو نجی ہسپتال میں پہنچنے کی فوری ہدایت کردی گئی ہے ۔

مزیدخبریں