پاک چین سفارتی تعلقات کی 72ویں سالگرہ، محسن نقوی کی چینی قونصلیٹ آمد

21 May, 2023 | 06:16 PM

Bilal Arshad

This browser does not support the video element.

علی رامے : پاکستان اورچین کے سفارتی تعلقات کی 72 ویں سالگرہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی چینی قونصلیٹ پہنچ گئے۔

محسن نقوی نے چین کے قونصل جنرل ژاؤ شیرین (Mr. Zhao Shiren) سے ملاقات کی اور پاک چین سفارتی تعلقات کے72سال مکمل ہونے پرچینی قونصل جنرل کو مبارکباد دی اورکیک کاٹا۔ چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اوران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات میں تجارتی ومعاشی تعلقات کو فرو غ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ زراعت،ہیلتھ کیئر،ٹیکنالوجی اورتعلیم کے شعبوں میں چین کے تعاون سے استفادہ کریں گے۔ پاک چین تعلقات کا نیاسال دونوں ممالک کے درمیان زندگی کے تمام شعبوں میں تعاون کی مزید نئی راہیں کھولے گا-

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان اورچین ایک روشن کل کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں -  ضرورت کے وقت چین کی غیر متزلزل حمایت پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے -  چین ہمارا ہر موسم کا دوست،مضبوط شراکت دار اور قابل اعتماد پڑوسی ثابت ہوا ہے۔  پاکستان کی ترقی میں چین کے انمول تعاون کی دل سے قدر کرتے ہیں -

محسن نقوی نے مزید کہا کہ علاقائی رابطوں کو فروغ دینے میں سی پیک کی ایک سنگ میل ثابت ہورہا ہے - حکومت پنجاب مختلف شعبوں میں چین کی حمایت اور تعاون پر شکرگزار ہے- 
ملاقات میں چینی قونصل جنرل نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔

ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر،معروف صنعتکار گوہر اعجاز اورمیاں احسن بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔

مزیدخبریں