ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حج آپریشنز کا آغاز، لاہور سے پرواز مدینہ روانہ ہو  گئی

Hajj Operations, Alama Iqbal International Airport Lahore, First Hajj Flight Takes Off, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: لاہور کےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے  پہلی حج پرواز حجاز مقدس روانہ ۔’ سیرین ایئرلائن‘ کی پرواز  2921  لاہور سے  279 مسافروں کو لیکرسعودیہ عرب روانہ ہوئی ۔

 لاہورایئرپورٹ پر حجاج کرام کی روانگی کے خصوصی انتظامات کئےگئےتھے۔ ایئرپورٹ پر روانگی سے قبل حجاج کرام کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ حجاج کرام کے رشتہ داروں اور ایئر پورٹ انتظامیہ نےحجاج کرام کو الوداع کیا۔

 لاہور ایئر پورٹ پر حجاج کرام کی روانگی سے قبل تقریب کا اہتمام بھی کیا گیا۔ تقریب میں مشیر مذہبی امور شبیر احمد عثمانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں چوہدری صغیر حسین، عثمان شبیر میو، مفتی انتخاب عالم، حاجی نذیر احمد، اقرار حسین اور سابق ایم پی اے اختر حسین نے بھی شرکت کی۔

 تقریب کے آخر میں خصوصی دعا کرائی گئی۔ تقریب میں حجاج مقدس جانیوالے حجاج کرام کو مبارکباد دی گئی۔

 قبل از حج آپریشن کے ذریعے 42 ہزار 811 حجاج کرام مدینہ پہنچیں گے۔ مختلف پروازوں کے ذریعے 38 ہزار 419 حجاج کرام کو جدہ پہنچایا جائے گا۔ پی آئی اے 40 ہزار 700 حجاج کرام کو حجاج مقدس پہنچائے گا۔ 

 سعودیہ ائیر لائنز کے ذریعے 36 ہزار حجاج کرام سعودیہ عرب پہنچے گے، ائیر بلو 2 ہزار 250 جبکہ سرین ائیر لائن 2 ہزار 280 حاجیوں کو لے کر سعودیہ عرب کے لئے آڑان بھرے گی۔

 مزید پڑھیں: فیصل آباد میں شہری بجلی خریدنے کے بجائے فیسکو کو فروخت کرنے لگے

 لاہور سے 17 ہزار 629، کراچی سے 17 ہزار 630،اسلام آباد سے 26 ہزار 232، ملتان سے 6 ہزار 582، کوئٹہ سے 4 ہزار 50، سیالکوٹ سے 4 ہزار 484، فیصل آباد سے 3 ہزار 251، رحیم یار خان سے 468، سکھر سے 941 حجاج کرام سعودیہ عرب جائیں گے۔

 پاکستان سے اس سال 81 ہزار 230 حاجی حج کا فریضہ ادا کریں گے۔