کپاس کی امدادی قیمت 8500 روپے من،  عمدہ پیداوارلانے والوں کو نقد انعام ملیں گے

21 May, 2023 | 02:55 PM

علی رامے: پنجاب حکومت نے  کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر  کر دی،نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  پیداواری ہدف ہر صورت میں حاصل کرنے  کے لئے عمدہ پیداوار لانے والے کاشتکاروں کو خصوصی انعامات دینے کی ہدایت کردی ہے۔

 وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ٹارگٹ کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس لاہور میں ہوا۔  نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کپاس کی بوائی کا ٹارگٹ حاصل کرنا ہے، فصل کی مکمل دیکھ بھال بھی ضروری ہے۔  اجلاس میں سٹیلائٹ کے ذریعے کراپ سروے کی تجویز کی گئی۔

کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کی گئی ہے۔محسن نقوی  کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنا ان کا مشن ہے۔ کپاس کی فصل صوبے اورکاشتکار کیلئے معاشی گیم چینجرثابت ہوسکتی ہے۔

 کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنے پر متعلقہ عملے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائیگی۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھرمیں پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کا حکم دے دیا۔ کپاس کی فصل کیلئے درکار پانی کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کروائی۔ کپاس کے کاشتکاروں کو پانی، بیچ، کھاد سمیت کسی چیز  کی کمی نہیں آنے دی جائیگی. جعلی ادویات اور بیچ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی دی۔

 معروف صنعت کار اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈرگوہر اعجاز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ 

مزیدخبریں