ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک رحم دل بلی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں بلی چوہے کو پکڑ کر اچھی میزبان کی طرح اپنے کھانے کے برتن تک لے جا رہی ہے۔ اور اپنے کھانے کے پاٹ پر اسے ایسے چھوڑ دیتی ہے جیسے کہہ رہی ہو "چلو کھانا کھاو۔ کب سے بھوکے ہو؟"
عام طور سب نے یہی سنا ہے کہ چوہے اور بلی کی کبھی دوستی نہیں ہو سکتی۔ ان دونوں کا جب بھی آمنا سامنا ہوتا ہے تو زیادہ تر دونوں کو ہی بھاگتے اور لڑتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
اس بات پر انٹرنیٹ صارفین کا یقین اس وقت ڈگمگا گیا جب انہوں نے اینسٹا گرام پر شئیر کی گئی یہ اسٹوری وڈیو دیکھی۔ اسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔
View this post on Instagram
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلی چوہے کو پکڑ کر باقاعدہ میزبان کی طرح اپنے کھانے کے برتن تک لے جا کر اسے اپنا کھانا پیش کرتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو دیکھ کر لوگ حیرانی کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔