ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کی ایشیاکپ کے ذریعے ورلڈکپ کیلئے بلیک میلنگ پی سی بی قبول نہیں کرے گا

Pakistan Cricket Contol Board, PCB, BCCI, ACC Asia Cup, ICC One Day World Cup, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل پر کوئی ممکنہ شرط عائد کرنےکی صورت میں اپنا لائحہ عمل طے کر لیا ہے۔ پی سی بی سمجھتا ہے کہ بھارت کو ایشیا کپ کے ہائی برڈ ماڈل کو ماننے کے لئے ورلڈ کپ میں پاکستان کی شمولیت کی شرط عائد کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ بھارت ایشین کرکٹ کونسل اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایونٹس کو ایک دوسرے سے مشروط نہیں کرسکتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایشیاکپ کے ہائبرڈ ماڈل سے کوئی تعلق نہیں، ہائبرڈ ماڈل پر رضامندی کے لیے ورلڈکپ کے میچز بھارت میں کھیلنے کی شرط نہیں رکھی جاسکتی، پاکستان کرکٹ ٹیم بھارت تب ہی جائےگی جب حکومتِ پاکستان اجازت دےگی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے ورلڈکپ کی شرط رکھنے پر پی سی بی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی شرط رکھےگا، ورلڈکپ پر بھارت کی جانب سے تحریری طور پر ڈیل کرنے کے جواب میں پی سی بی چیمپئن ٹرافی پاکستان میں آکر کھیلنے کی تصدیق مانگےگا۔


بھارت کی ایشیاکپ کے ذریعے ورلڈکپ کے لیے کی گئی بلیک میلنگ پی سی بی کو کسی صورت قبول نہیں،بی سی سی آئی نے ورلڈکپ کے وینیوز کا جائزہ لینے کے لیے 27 مئی کو اجلاس بلایا ہے۔

تاہم پاکستان کو کون کون سے وینیوز پر ورلڈکپ کھلانا ہے، اس کا حتمی فیصلہ 27مئی کو ہونے کا امکان ہے