نجم سیٹھی ٹیم سے کہیں،بچو انڈیا جاو،ہمارے لئے ورلڈ کپ جیت کر لاو، آفریدی کا مشورہ

21 May, 2023 | 12:58 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کے انڈیا میں اورر انڈیا کے پاکستان میں کرکٹ میچ کھیلنے کے حوالہ سے پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ، بورڈ آف  کنٹرول فار کرکٹ ان ٰانڈیا اور  ایشئین کرکٹ بورڈ کے درمیان کئی ہفتوں سے چل رہےبیوروکریٹک تنازعہ نے لیجنڈری چھکے مار شاہد آفریدی کے ایک ہی کومنٹ سے ڈرامائی موڑ لے لیا۔ شاہد آفریدی نے ایک  انٹرویو میں پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ کے چئیرمین نجم سیٹھی کو گیم چینجرمشورہ دیا کہ وہ یہ کیوں کہہ رہے ہیں کہ ہم انڈیا نہیں جائیں گے، انہیں یہ کہنا چاہئے کہ بچو جاو انڈیا جاو ، ہم تمہارے ساتھ ہیں، جاو اور ہمارے لئے ورلڈ کپ جیت کر لاو۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پوری قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے، پاکستان کی ورلڈکپ میں جیت نہ صرف بڑی ایک جیت ہوگی بلکہ یہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے  زوردار طمانچہ ہوگی۔

شاہد آفریدی  کا کہنا تھا کہ  پی سی بی کے پاس  آپشن محدود ہیں۔ پی سی بی کو ورلڈکپ کے حوالے سے دورہ بھارت کیلئے مثبت ہونے کی ضرورت ہے۔ یہی نہیں ٹرافی جیت کر لانے سے روایتی حریفوں کو بھی واضح پیغام دے سکتے ہیں،بھارت جائیں اچھی کرکٹ کھیلیں اور ٹرافی جیت کر یہ بتائیں کہ ہم کہیں بھی جاکر کھیل سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) اتنا اٹل کیوں ہے اور کیوں کہا جارہا ہے کہ ہم بھارت نہیں جائیں گے، پی سی بی کو  چیزوں کو واضح  کرنے اور  یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہے جسے مثبت لینا چاہے جائیں اور کھیلیں۔

اس انٹرویو میں شاہد آفریدی نے پی سی بی کے چئیرمین نجم سیٹھی کی عمر پر  نارروا تبصرہ بھی کیا اور کہا کہ بورڈ کے چئیرمین کو  نسبتاًً جوان ہونا چاہئے۔ آفریدی نے کہا کہ نجم سیٹھی صاحب کو اپنا موقف بار بار بدلنا نہیں چاہئے۔ ان کے پاس بہت طاقت ہے۔ وہ ایشیا کپ کی پلاننگ کر رہے ہیں اور اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔  میں نے یہ بھی سنا  ہے کہ وہ ایشیا کپ کی میزبانی انگلینڈ میں کرنے کے متعلق بھی سوچ رہے ہیں۔ 

کرکٹ کےناقدین کا ایک سنجیدہ حلقہ  ایشیا کپ میں انڈیا کی شمولیت یقینی بنانے کے لئے نجم سیٹھی کے غیر معمولی لچکدار رویہ کو پاکستان کرکٹ کے لئے بہت مفید سمجھتا ہے۔ ان ناقدین کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کی نظر بھارت کےتیزی سے قریب آ رہے قومی الیکشن کے کرکٹ ٹیم پر اثرات پر ہے۔ وہ نہیں چاہتے کہ بھارت کی ٹیم کو پاکستان نہ آنے کا عذر کر  کےپاکستان کے زیر اہتمام ایشیا کپ سے الگ ہونے کا کوئی موقع ملے۔ نجم سیٹھی کی آج دکھائی ہوئی لچک کل پاکستان کے ہی کام آئے  گی۔ ان ناقدین کا کہنا ہے کہ نجم سیٹھی جو کر رہے ہیں  اسے پاکستان سے باہر دنیا بھر میں  کرکٹ کےناقدین ستائش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں کیونکہ کرکٹ آخر جوڑنے والا کھیل ہے

مزیدخبریں