سرکاری ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری فنڈز کی تفصیلات جاری

21 May, 2023 | 10:00 AM

Ansa Awais

ویب ڈیسک : رواں مالی سال اب تک سرکاری ترقیاتی پروگرام پی ایس ڈی پی میں سے 566ارب 85کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 50 ارب روپے زیادہ ہے۔

وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق صرف رواں مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں 72 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، رواں مالی سال کے دوران اب تک 566 ارب 85 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 516 ارب روپے سے زائدکے فنڈز جاری کیےگئے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال پی ایس ڈی پی کے تحت اب تک 566 ارب روپے سے زائد کے فنڈز  جاری کیے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 516 ارب 31کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری ہوئی تھی، رواں مالی سال اب تک ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 42 ارب روپے سے زائد فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

مزیدخبریں