ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور کا دورہ کیا، وزیراعظم نے زیر صدارت پی کے ایل آئی میں غریبوں کی علاج کیلئے جاری پروگرامز پر جائزہ اجلاس کی صدارت بھی کی،وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پی کے ایل آئی میں جدید علاج کی سہولتوں کو غریب مریضوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر بلا تعطل استعمال کیا جائے ۔ پی کے ایل آئی میں جدید علاج کیلئے درکار جدید آلات کے حصول کیلئے انتظامی مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ، ان کا کہنا تھا کہ نرسنگ کالج کے پراجیکٹ میں فنی تعلیم کے عالمی معیار کو یقینی بنانے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،مزید برآں وزیراعظم نے پی کے ایل آئی میں صفائی ستھرائی کے انتظام کو مزید بہتر کرنے کی بھی ہدایت کی۔
پی کے ایل آئی دورہ اور منعقدہ اجلاس میں نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی، نگر ان صوبائی وزیر برائے ہیلتھ ڈاکٹر جاوید اکرم، چیئرمین پی کے ایل آئی ڈاکٹر سعید اختر، چیف سیکرٹری پنجاب اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی کے ایل آئی میں زیر علاج مریضوں اور تعینات ڈاکٹرز سے بھی خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی کے ایل آئی میں تعینات ڈاکٹرز دستیاب وسائل کو خلوص نیت سے غریب مریضوں کے علاج کیلئے استعمال کریں، انہوں نے مزید کہا کہ غریب مریضوں کیلئے جدید علاج کا یہ ادارہ خلوص نیت اور خدا کی خوشنودی کیلئے بڑی محنت سے بنایا تھا وفاقی اور صوبائی حکومت اسے مکمل طور پر فعال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔