آرمی چیف کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات

21 May, 2022 | 06:36 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی ہے،آرمی چیف سے ترک وزیر دفاع کی ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کی بھرپور حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

مزیدخبریں