شیریں مزاری کی گرفتاری سے متعلق مریم نواز کا اہم بیان

21 May, 2022 | 05:59 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شیریں مزاری پر مقدمہ ان کی اپنی بزدار حکومت میں قائم ہوا، شیریں مزاری کی گرفتاری کا سن کر خوشی نہیں ہوئی۔

مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی شیریں مزاری کی گرفتاری پر عورت کارڈ کھیل رہی ہے، اینٹی کرپشن نے اگر گرفتار کیا ہے تو ان کے پاس کوئی وجہ بھی ہوگی، عورت کارڈ کھیلنے کی کوشش نہ کی جائے تو بہتر ہوگا۔ 
مریم نواز نے کہا کہ شیریں مزاری پر تو الزام ہے، مجھے گرفتار کیا تو کوئی الزام بھی نہ تھا، اس لیے عورت کارڈ نہ کھیلا جائے۔انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری کو کسی الزام کے تحت گرفتار کیا گیا، انہیں الزامات کا جواب دینا چاہیے، شیریں مزاری کو اپنے اوپر عائد الزامات کو غلط ثابت کرنا چاہیے،  اگر یہ خود کو بے گناہ ثابت کرتی ہیں تو مریم  سب سے پہلے ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

 رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ ملک اس وقت بہت نازک صورتحال سے گزر رہا ہے کل شہباز شریف کی بزنس کمیونٹی کی تقریر تازہ ہوا کا جھونکا لگی، پاکستان آج معاشی طور پر وینٹی لیٹر پر ہے، چار سال جو کچھ کیا گیا، اس کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ٹھیک ہے کہ شہباز شریف اور نواز شریف قیمتیں بڑھانے سے ڈرتے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف سمجھتے ہیں کہ پٹرول ڈیزل مہنگا کیا تو غریب کے گھر فاقوں کی نوبت آجائے گی۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف وزیر اعظم اورحمزہ وزیر اعلیٰ ہوتےہوئے پیشیاں بھگت رہے ہیں، فارن فنڈنگ کا معاملہ کئی برسوں سے لٹک رہا ہے، یہی معاملہ نواز شریف پر ہوتا تو ان کی پارٹی صفحہ ہستی سے مٹ گئی ہوتی، فارن فنڈنگ کیس میں بڑے بڑے ثبوت آ چکے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں آپ کے دل میں جو آئے، آپ وہ کریں۔

مزیدخبریں