(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کا شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ، سابق وزیراعظم نے کہا امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری بہت مضبوط اور نڈر رہنما ہیں،ہماری سینئر لیڈر شیریں مزاری کو ان کے گھر کے باہر سےاٹھایا گیا ہے،امپورٹڈ حکومت فاشزم کے ذریعے ہمیں جھکانا چاہتی ہے تو یہ اس کی بھول ہے۔
ہماری تحریک مکمل طور پر پرامن ہے،ہم آج اس واقعے کے خلاف احتجاج کریں گے،کل کور کمیٹی اجلاس کے بعد لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا، تحریک انصاف کا شیریں مزاری کی گرفتاری کےخلاف ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ بھی کیا۔