ویب ڈیسک:پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے الزام لگایا کہ شیریں مزاری کو گرفتاری سے قبل زدوکوب بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے کہا ہے کہ بے جا گرفتاریوں پر اگلے چند گھنٹوں میں تحریکِ انصاف کا مُلک گیر احتجاج کی کال کا امکان ہے، اگر حکومت کا اعلانِ جنگ ہے تو ہمارا بھی اعلانِ جنگ ہے - خاندانی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ جس اراضی کا تنازع بتایا جارہا ہے وہ معاملہ 1970 کا ہے.
اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے بھی الزام لگایا کہ گرفتاری سے قبل شیریں مزاری پر تشدد کیا گیا جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ اگر شیریں مزاری کے خلاف کوئی مقدمہ تھا تو وہ ہائی لائٹ کیوں نہیں ہوا۔ اُنہیں صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا کیوں کہ وہ موجودہ حکومت پر کھل کر تنقید کرتی تھیں۔
شیریں مزاری کی صاحبزادی اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان زینب مزاری نے الزام لگایا ہے کہ گرفتاری سے قبل اُن کی والدہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔