ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر ان کی بیٹی ایمان مزاری نے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ایمان مزاری نے کہا کہ مجھے صرف یہ بتایا گیا کہ گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے اہلکار ہیں۔ایمان مزاری نے کہا کہ مرد پولیس اہلکار میری ماں کو مارتے ہوئے ساتھ لے گئے۔میر ی والدہ کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا میری والدہ کو جبرا اٹھایا گیا یہ حکومت ایسی حرکتیں کرے گی تو میں اس کے پیچھے آؤں گی۔