ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت

احد چیمہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں اہم پیشرفت
کیپشن: Ahad Cheema
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:احتساب عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت  ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نمبر پانچ کے جج ساجد علی اعوان نے   کیس پر سماعت کی ،سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ عدالت میں حاضری کے لیے پیش ہوئےجبکہ نیب کے گواہ یاسر شبیر نے ملزم کے   اثاثہ جات سے  جرح کیلیے پیش ہوئے ۔نیب پراسکیوٹر  اسد اللہ ملک نے گواہ کو پیش کیا ۔

نیب  میں دائرریفرنس  کے مطابق احد چیمہ نے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ  بنائے،انکے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہےاحد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بنائیں،انکے اثاثہ جات کی مارکیٹ  ویلیو600 ملین کے قریب ہے۔ احد چیمہ نے اہلیہ صائمہ احد، والدہ نصرت افزا، بھائی احمد سعود اور بہن سعدیہ منصور کے نام جائیدادیں بنائیں۔

آئندہ سماعت پرگواہ یاسر شبیر کے بیان پر جزوی  جرح مکمل کی گئی ،گواہ یاسر شبیر کو آئندہ سماعت پر دوبارہ طلب کر لیا ۔عدالت نے مزید سماعت 4 جون  تک ملتوی کر دی ۔