پاکستان کی سیاسی قیادت جلد ملک کو سیاسی بحران سے نکال لے گی ، الہان عمر پرامید

21 May, 2022 | 02:44 PM

  ویب ڈیسک : امریکی رکن کانگریس الہان عمر نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت جلد اپنے ملک کو سیاسی بحران سے باہر نکال لے گی۔

نیویارک میں امیریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC) کے ساتھ ایک عشائیے کے موقع پر امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ، سری لنکا اور افغانستان میں صورتحال کے پیش نظر کوئی بھی بڑا بحران ہم اپنی قومی سلامتی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ 

وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایوان نمائندگان کی رکن الہان عمر نے کہا کہ افغانستان ایک مسلمان ملک ہے اور مسلمانوں کا یقین ہے کہ خواتین و مرد، لڑکوں اور لڑکیوں کو تعلیم تک برابر رسائی ہونی چاہیے۔ طالبان کو چاہیے کہ وہ عالمی برادری کے ساتھ کیے گئے اپنے وعدوں کی پاسداری کریں  امید ہے طالبان اس طرز قیادت کی تقلید کریں گے جس کی مثال پیغمبر اسلام نے چھوڑی تھی۔

امریکی رکن کانگریس نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کی قیادت اپنے ملک میں استحکام لانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ انکا کہناتھا کہ   انکے خیال  پاکستان موجودہ سیاسی بحران سے نکلنے کا راستہ تلاش کر لے گا۔ الہان عمر نے  کا کہنا تھا کہ  پاکستان امریکہ کا ایک مضبوط اتحادی ہو سکتا ہے اگر ہم اسے ایک اتحادی کی طرح دیکھیں اور اتحادی کی طرح کا سلوک کریں۔

 یادرہے الہان عمر نے گزشتہ ماہ پاکستان کا دورہ ایسے وقت کیا تھا جب عمران خان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تیاریاں جاری تھیں اور سیاسی قیادت کے درمیان تعلقات میں کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

 ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والی الہان عمر ریاست منییسوٹا سے تعلق رکھتی ہیں اور صومالی امریکی ہیں۔ وہ بذات خود حجاب لیتی ہیں اور صومالیہ میں پیدا ہونے والی پہلی مسلمان خاتون ہیں جو امریکہ کی کانگریس میں رکن منتخب ہو کر آئی ہیں۔ 

مزیدخبریں