ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تشویشناک خبر،منکی پاکس نے11 ممالک میں پنجے گاڑھ لیے

تشویشناک خبر،منکی پاکس نے11 ممالک میں پنجے گاڑھ لیے
کیپشن: Monkeypox virus
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ منکی پاکس انفیکشن کے 11 ممالک میں 80 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق منکی پاکس انفیکشن تیزی سے پھیل رہا ہے اور جن ممالک میں منکی پاکس انفیکشن کے کیسز رپورٹ ہوئے ان میں فرانس، بیلجیم، جرمنی، آسٹریلیا، اسپین، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک شامل ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس کے پھیلنےکی وجوہات معلوم کرنا پھیلنے سے روکنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ منکی پاکس انفیکشن کی علامات میں بخار، جسم کا درد اور دانوں کا نکلنا شامل ہے۔