ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

منکی پاکس ،شہری محتاط رہیں، علامات اور احتیاط

african child affectd by monkey pox
کیپشن: african child affectd by monkey pox
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : دنیا ابھی کورونا کی وبا سے  باہر نہیں نکلنے پائی تھی  کہ ایک اور خطرناک مرض'' منکی پاکس'' تیزی سے پھیلنے لگا ہے۔  رپورٹ کے مطابق یہ بیماری اٹلی، سویڈن، اسپین، پرتگال، امریکہ، کینیڈا اور برطانیہ تک پہنچ چکی ہے۔ اس وائرس کے اچانک پھیلنے سے ماہرین صحت بھی تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ تاہم پاکستان اور جنوبی ایشیا ابھی تک اس مرض سے محفوظ ہیں۔

منکی پاکس ہے کیا؟

 منکی پاکس کا تعلق چیچک وائرس کے خاندان سے ہے۔ اسے پہلی بار 1958 میں تحقیق کے لیے رکھے گئے بندروں میں دیکھا گیا۔ اس وائرس کی پہلی بار 1970 میں انسانوں میں تصدیق ہوئی تھی۔ وائرس کی دو اہم اقسام مغربی افریقی منکی پاکس اور وسطی افریقی منکی پاکس  ہیں۔ برطانیہ میں پائے جانے والے متاثرہ مریضوں میں سے دو  مریضوں نے نائیجیریا  کا سفر کیا تھا  اس لیے خدشہ ہے کہ یہ مغربی افریقی اسٹرین ہو سکتا ہے۔ تاہم ابھی تک اس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

منکی پاکس کی علامات

منکی پاکس کے انفیکشن میں بخار، سر درد، سوجن، کمر درد، پٹھوں میں درد اور عام سستی شامل ہیں۔ بخار کے وقت انتہائی خارش والے پیپ بھرے دانے پیدا ہو سکتے ہیں جو اکثر چہرے پر شروع ہو کر جسم کے دوسرے حصوں میں پھیل جاتے ہے۔ انفیکشن عام طور پر 14 سے 21 دن تک رہتا ہے۔

وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

منکی پاکس وائرس جلد، آنکھوں، ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتا ہے۔ یہ کسی متاثرہ جانور کے کاٹنے سے، یا اس کے خون، جسمانی رطوبتوں یا کھال کو چھونے سے پھیل سکتا ہے۔ منکی پاکس کسی متاثرہ جانور کا گوشت کھانے سے بھی ہو سکتا ہے۔

کیا منکی پاکس صرف ہم جنس پرستوں کو ہورہا ہے؟

 منکی پاکس کو ابھی تک جنسی طور پر منتقل ہونے والی بیماری کے طور پر تسلیم نہیں کیا گیا ہے، لیکن برطانیہ میں آج تک پائے جانے والے زیادہ تر کیسز ہم جنس پرست یا GAY ہیں۔ عالمی ادارہ صحت   کی بھی اس حوالےسے تحقیقات اور ریسرچ جاری ہے۔

منکی پاکس پہلے کہاں کہاں پھیلا؟

 منکی پاکس  پھیلنے  کی صورتحال 2003 میں امریکا  میں بھی  دیکھی گئی تھی۔ افریقہ سے باہر یہ پہلا کیس تھا۔ یہ پالتوکتوں کی ایک نسل متاثرہ پریری کتوں کے رابطے کے ذریعے پھیلی تھی۔ اسی طرح 2017 میں نائجیریا میں کیسز کی بڑی تعداد دیکھی گئی۔ ایک بات مشترک پائی گئی  کہ ان میں زیادہ تر نوجوان مرد تھے۔

منکی پاکس سے ہلاکت کا خدشہ؟

وائرس کے انفیکشن کے زیادہ تر معاملات ہلکے ہوتے ہیں۔ یہ بعض اوقات چکن پاکس کی طرح ہوتے ہیں اور چند ہفتوں میں خود ہی بہتر ہوجاتے ہیں۔ تاہم، منکی پاکس بعض اوقات زیادہ سنگین ہو سکتا ہے کیونکہ مغربی افریقہ میں منکی پاکس سے موت کے واقعات سامنے آئے ہیں۔