ایک سال میں متعددبار تبادلہ،گریڈ20کےافسرنےعدالت سے رجوع کرلیا

21 May, 2022 | 12:11 PM

ملک اشرف:سیاسی بنیادوں پر بیوروکریسی کے بار بار  تبادلے  کرنے کے رحجان کا معاملہ،محکمہ بلدیات کے گریڈ 20 کے چیف آفیسر سردار نصیر احمد  کا ایک سال میں 5 مرتبہ   تبادلہ کرنے کا اقدام چیلنج  کردیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات کے افسر نے تبادلوں کے خلاف دوبارہ لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ۔جسٹس عابد عزیز شیخ  چیف آفیسر سردار نصیر احمد   کی درخواست پر 23 مئی کو سماعت کریں گے۔ درخواست میں چیف سیکرٹری ،سیکرٹری بلدیات سمیت دیگرز کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار  نے موقف اختیار کیا کہ اپریل دوہزار اکیس سے اب تک  5 مرتبہ تبادلہ کردیا گیا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سکیشن 187 کے تحت دوسال سے قبل تبادلہ نہیں کیا جاسکتا۔ 21 اپریل 2021 کو لاہور سے ڈائریکٹر کمپلینٹ  اینڈ انکوائری لگادیا گیا،جون میں گریڈ 20 میں ترقی کے بعد جولائی 2021 میں ڈائریکٹر سی اینڈ ڈبلیو کی سیٹ اپ گریڈ کرکے وہاں تعینات کردیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ22 اکتوبر 2021 کو تبدیل کرکے چیف آفیسر لاہور تعینات کردیا گیا،17 دسمبر 2021 کو تبدیل کرکے لاہور سے چیف آفیسر روالپنڈی تعینات کردیا گیا۔30 دسمبر کو روالپنڈی سے تبدیل کرکے چیف افسیر ساہیوال تعینات کردیا گیا،3 جنوری 2022 کو محمد کاشف کو بھی بطور چیف آفیسر ساہیوال تعینات کردیا گیا۔  30 دسمبر 2021 کو روالپنڈی سے ساہیوال تبادلہ کردیا گیا۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تبادلے کے خلاف کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا ۔ عدالت نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوادیا اور پندرہ روز میں قانون کے مطابق  فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے بعد گوجرانوالہ میں تعینات کرکے پھر وہاں سے لاہور آفس تبادلہ  کر دیا گیا ۔درخواست گزار نے استدعاکی ہے کہ عدالت حتمی فیصلے تک کا تبادلہ کے نوٹیکیشن کو معطل کرنے کا حکم دے ۔

مزیدخبریں