ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا فلورملز کے حوالے سے بڑافیصلہ

پنجاب حکومت کا فلورملز کے حوالے سے بڑافیصلہ
کیپشن: Flour Mill
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی رامے: پنجاب حکومت کا فلور ملز کے لیے گندم کے اجرا کی پالیسی کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات  کے مطابق فلور ملز کے لیے گندم کے اجرا کی پالیسی پر نئی شرائط لاگو ہوں گیں۔نئی لائسنس یافتہ فلو ملز کو گندم کے کوٹے کی فہرست باہر نکال دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق ڈیفلاٹر ملز کو کوٹے کے تحت گندم کا اجرا بالکل نہیں کیا جائے گا ۔فلور ملوں کے لیے گندم کی ایکسٹیریکشن کا تناسب 70:18:12 مقرر کی جائے گی ۔فلور ملز کے لیے سٹاک اور گندم کے اجرا کی مانیٹرنگ سخت کی جائے گی ۔محکمہ خوراک کی ٹیموں کو فلور ملوں کی انسپیکشن کے لیے کھلی اجازت ہوگی ۔

اس کے علاوہ فلور ملوں کو گندم کے ان آؤٹ پر مکمل اندراج کی فہرست دینا لازم ہوگی ۔ای پرمٹ والی فلور ملوں کو  ہی صرف گندم کی موومنٹ کی اجازت ہوگی ۔ملوں کے لیے ماہانہ 650 کلو واٹ بجلی کا استعمال بھی لازم ہوگا۔