علی اکبر:تحریک انصاف کے منحرف اراکین کا ڈی سیٹ ہونے کا معاملہ, جہانگیر ترین نے اہم اقدام اُٹھالیا۔
تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین نے اپنے اراکین کا اجلاس بلوا لیا ہے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کو اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کرنے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس میں گروپ کے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزالیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے 25 منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کو ڈی سیٹ کردیا گیاتھا۔معاملے پر محفوظ فیصلہ چیف الیکشن کمیشنر سکند سلطان راجہ کی جانب سے سنایا گیا۔