(مانیٹرنگ ڈیسک) سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نعیم شیخ نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف پندرہ کلو ہیروئن کیس کی سماعت25 مئی تک ملتوی کردی۔
عدالت میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر داخلہ راناثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے درخواست دی کہ رانا ثنا اللہ کے جو اکاؤنٹ سیل کیے گیے ان کو ڈی سیل کیا جائے اے این ایف نے دس سالہ پرانے جو اکاؤنٹ تھے اور پراپرٹی تھی ان کو بھی سیل کر رکھا ہے ان کو پہلے کھولا جائے پھر فرد جرم کی کارروائی کی جائے ۔
عدالت نے راناثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ کی درخواست پر اے این ایف کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔