(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف کے لیے تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کو نامزد کیا گیا، ایوان میں 16 ارکان نے ان کی حمایت کی جس کے بعد وہ اپوزیشن لیڈر منتخب ہوگئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے راجہ ریاض کی بطور اپوزیشن لیڈر انتخاب کی منظوری دی جانے کے بعد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔