ایک اور اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

21 May, 2022 | 11:12 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد احسن یونس کو  عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

آئی جی اسلام آباد احسن یونس کی تبدیلی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا , اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہے اور ان کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔احسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور  یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ دسمبر 2021 میں قاضی جمیل الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا، چند روز قبل آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ 

مزیدخبریں