شہباز حکومت اپنا پہلا بجٹ کب پیش کرے گی؟ تاریخ سامنے آگئی

21 May, 2022 | 09:45 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مالی سال 2022-2023 کا وفاقی بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

اس ضمن میں جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف 7225 ارب روپے جبکہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 700 سے 900 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل صدر ایف پی سی سی آئی  سے ملاقات کے موقع پر مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میکرو اکنامک استحکام موجودہ حکومت کی اولین فکر ہے، حکومت مالیاتی نظم و ضبط یقینی بنانے کی راہ پر گامزن ہے،   حکومت عوام اور کاروبار دوست بجٹ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید برآں صدر ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ 2022-23 کے لیے تجاویز پیش کیں اور وزیر خزانہ کو تاجر برادری کو درپیش ٹیکس سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

مزیدخبریں