ماہانہ کروڑوں کا نقصان ؛لاہورچڑیا گھر کوبند کردیاگیا

21 May, 2021 | 11:47 PM

M .SAJID .KHAN

(سعدیہ خان)چڑیا گھر کو چار روز بعد ہی تالے لگ گئے، 17 مئی کو چڑیا گھر سمیت وائلڈ لائف پارکس کھولے گئے تھے،محکمہ جنگلی حیات نے دوبارہ تمام مقامات بند کروا دئیے، چڑیا گھر کی رونقیں تو ماند پڑ گئیں، تاہم جانوروں کو گرمی کی شدت سے بچانے کےلئےانتظامات کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  چڑیا گھر کی فضا میں 4 دن بعد دوبارہ اداسی چھا گئی، 17 مئی کو چڑیا گھر سیاحوں کے لئےکھولا گیا تھا،محکمہ جنگلی حیات نے تمام وائلڈ لائف پارکس دوبارہ بند کروا دئیے،چڑیا گھر انتظامیہ نے مالی معاملات متاثر ہونے پر محکمہ جنگلی حیات کو آگاہ کر دیا ہے،گرمی کی شدت بڑھنے پر جانوروں کے لیے انتظامات کر لیے گئے ہیں، پنجروں کے آگے ائیر کولر لگانے کے ساتھ خوراک میں پھلوں کی مقدار بڑھا دی گئی ہے،کورونا وبا کے دوران وائلڈ لائف پارکس بند ہونے سے محکمہ جنگلی حیات کو ماہانہ کروڑوں کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ شہر کا موسم آج خشک رہا جبکہ محکمہ موسمیات نے گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی کردی،شہر میں دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگی ہیں، شمال مغربی ہوائوں کی وجہ سے موسم قدرے بہتر رہنا کا امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 45 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 

مزیدخبریں