23 اضلاع میں کالجز ، یونیورسٹیز7 جون تک بند رکھنے کا فیصلہ

21 May, 2021 | 07:02 PM

M .SAJID .KHAN

(سٹی42)کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے جان لیوا حملے تیزی کے ساتھ جاری ہیں،محکمہ اعلیٰ تعلیم نے کورونا کے باعث صورت حال کو مدنظر رکھتے اہم فیصلہ کیا،اس ضمن میں  23 اضلاع میں یونیورسٹیز اور کالجز 7 جون تک بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب کے گیارہ اضلاع میں 24 مئی سے تعلیمی ادارے 4 روز کیلئے کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, پنجاب کے گیارہ اضلاع بہاولنگر، چکوال، حافظ آباد، جہلم، منڈی بہاوالدین، ننکانہ صاحب، نارووال، راجن پور، ساہیوال، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تمام پبلک اور پرائیویٹ سکولز 24 مئی بروز پیر سے ہفتے میں 4 دن کھلیں گے, گورنمنٹ کی جانب سے وضع کردہ کورونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔

مزید پڑھئے:میٹرک،انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کب ہونگے؟این سی او سی حکام نے بتادیا

دوسری جانب  کورونا کے کیسز کی شرح میں اضافہ ہونے کی وجہ پر صوبہ خیبر پختونخوا کے کچھ اضلاع میں تعلیمی ادارے تاحال بند رکھنے کافیصلہ کیاگیا،پشاور سمیت 5 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت کیسز رکھنے والے 23 اضلاع میں جامعات اور کالجز 7 جون تک بند ہوں گے جبکہ 5 فیصد سے کم کورونا مثبت کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کورونا کیسز کی کم شرح والے علاقوں میں تعلیمی اداروں کے کھولنے کا اعلان کردیا گیا،5 فیصد سے کم کورونا کیسز کی شرح رکھنے والے اضلاع میں تعلیمی ادارے 24 مئی سے کھل جائیں گے،جبکہ  پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، لوئر دیر، اپر دیر، باجوڑ، بونیر، مالاکنڈ، سوات، شانگلا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، تورغر، بٹگرام، ہری پور، اورکزئی، کوہاٹ، کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اعلیٰ تعلیمی ادارے 7 جون تک بند ہوں گے۔

واضح رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اجلاس میں 24 مئی سے ایسے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سات جون تک بتدریج تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے،جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے کم ہے، لاہور میں 14 فیصد شرح ہونے کے باعث مزید انتظار کرنا پڑے گا۔

24 مئی سے آوٹ ڈور سروس کے ساتھ ریسٹورنٹس اور سیاحتی مقامات بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے، مزارات ، سنیما، ان ڈورجم اور پارکس بدستوربند رہیں گے۔

مزیدخبریں