ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

18 سال یا اس سے زائد کےعمر افراد کو ویکسین لگوانے کی اجازت

corona vaccine
کیپشن: vaccination
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: این سی او سی کی ہدایات کے مطابق بیرون ملک سفر کرنے والے 18 سال یا اس سے زائد العمر پاکستانی تمام ویکسی نیشن سنٹرز سے کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔این سی او سی نے تمام ویکسی نیشن سنٹرز کو ہدایات جاری کر دی۔

این سی او سی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سٹوڈنٹ ویزا, ورک پر مٹ اور اقامہ کے حامل افراد ویکسی نیشن کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں، اس سہولت سے فائدہ اٹھا نے کے لئے شہری ضروری سفری کاغذات ساتھ لیکر سنٹرز پر آکر اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ یہ فیصلہ ملک سے باہر جانے والے شہریوں کی آسانی کے لئے کیا گیا ہے۔

دوسری جانب این سی او سی نے اب تک کی گئی ویکسی نیشن کے اعدادوشمار بھی جاری کردیئےہیں۔ این سی او سی کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں اب تک 49 لاکھ 56 ہزار 8سو 53 افراد کو ویکسین کی جاچکی ہے۔ گزشتہ روز 2لاکھ 11 ہزار 4سو75 افراد کو ویکسین لگائی گئی۔ مجموعی طور پر پنجاب میں اب تک 26 لاکھ سے زائد افراد کو افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ فیصل آباد 4 لاکھ، ملتان میں 3 لاکھ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے اور شہریوں کی سہولت کیلئے مختلف ویکسین سنٹرز موجود ہیں۔ 

ادھر ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے45مقدمات درج کئے گئے جبکہ ماسک کا استعمال نہ کرنے پر 8 جبکہ سماجی فاصلوں کی خلاف ورزی پر37 مقدمات درج کئے گئے۔ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مجموعی طور پرکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر 5 ہزار 755مقدمات درج کئے جا چکے ہیں اور ماسک استعمال نہ کرنے پر 3 ہزار 412 دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2ہزار 343 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ تاجر حضرات مقررہ اوقات میں کاروباری سرگرمیاں یقینی بنائیں جبکہ شہری کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے میں لاہور پولیس کا ساتھ دیں۔