سٹی 42: پاکستانی ٹک ٹاک ماڈل اور اداکارہ جنت مرزا کو ٹک ٹاک پر 15 ملین صارفین نے فالو کرلیا ہے جس کے بعد جنت مرزا سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پاکستان کی پہلی مقبول ترین شخصیت بن گئی ہیں۔
معروف ویڈیو ایپلیکشن ٹک ٹاک سے شہرت حاصل کرنے والی معروف پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا کی منگنی ہوگئی ہے۔زرائع کے مطابق ان کی منگنی عمر بٹ سے ہوئی ہے جو بھی ٹک ٹاکر ہیں. دونوں کے خاندانوں کی رضا مندی سے منگنی طے پائی ہے اور جلد ہی جنت مرزا پیا گھر سدھا جائیں گی ۔
جنت مرزا کے ڈیڑھ کروڑ سے زائد ٹک ٹاک ایپ پر فالوورز ہیں اور جنت مرزا نے ٹک ٹاک سے مقبولیت کے بعد ہی ہدایتکار سید نور کی فلم تیرے باجرے دی راکھی سائن کی اور فلم انڈسٹری میں ڈِیبیو کیا۔
دوسری جانب جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی بات کی جائے تو اُنہوں نے اب تک لاتعداد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت پیغامات بھی بھیجتے ہیں۔
پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔