تاجر برادری کا مظلوم فلسطینیوں سےاظہاریکجہتی

21 May, 2021 | 04:24 PM

شہزادخان ابدالی:شہر بھر کی تاجر برادری نے جمتعہ المبارک کو یوم القدس کے طور پر منایا، ہال روڈ، انارکلی بازار، شاہ عالم اور بلال گنج سمیت متعدد مارکیٹوں سے تاجر برادری نے اسرائیلی بربریت کیخلاف مظاہرےکیے اورفلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔
  تفصیلات کےمطابق  شہر بھر کی تاجر برادری نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہاریکجہتی کیلئےجمتعہ المبارک کو یوم القدس کے طور پر منایا،ہال روڈ، شاہ عالم، بلال گنج مارکیٹ، انارکلی بازار، اعظم کلاتھ مارکیٹ سے متعدد تاجر تنظیموں نے ریلیاں نکالیں۔انارکلی بازار اور ہال روڈ کے مرکزی تاجر قائدین  نےاسرائیلی بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کی، شاہ عالم مارکیٹ سے انجمن تاجران کے صدر مجاہد مقصود بٹ، صدر ریڈی میڈ گارمنٹس عمر جاوید بٹ نے ریلیاں نکالی اور اسرائیل کیخلاف نعرے بازی کی،بلال گنج مارکیٹ کے تاجروں نے فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل  کےبڑھتےمظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے اور اقوام متحدہ سے اسرائیل  کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔شہر بھر کی تاجر برادری نےاسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی سے اسرائیلی  مصنوعات کا مکمل بایئکاٹ  کا مطالبہ  کیا۔

 دوسری جانب نماز جمعہ کی آدائیگی کے بعد جماعت اسلامی نے منصورہ سے ملتان روڈ تک فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی،ریلی کے دوران شرکا نےاسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی .مظاہرین نے اسلامی ممالک اور عالمی برادری سے اسرائیلی جارحیت پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا

ریلی کےشرکا کاکہنا تھاکہ اہل فلسطین پرظلم و جبر کے پہاڑ توڑ دیئےگئے مگر شرم کی بات ہے کہ دنیاابھی بھی خاموش ہے،اسرائیل  دہشت گردہے اور اس کے خلاف بھرپور کارروائی کی جانی چاہئے. ریلی می‍ں امیر جماعت اسلامی لاہور ،امیر العظیم سمیت کارکنوں  اور عہدیداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی.
 

مزیدخبریں