تھیٹر مالکان نے تھیٹر کھولنے کا اعلان کردیا

21 May, 2021 | 04:11 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42: تھیٹرز پرڈیوسرز کا تھیٹرز ڈراموں کیلئے کھولنے کا اعلان, ڈی سی مدثر ریاض ملک نے تمام تھیٹر ہالز کو مراسلہ بھیج دیا.

تفصیلات کے مطابق حکومتی نوٹیفکیشن میں تھیٹرز بند رکھنے کے باوجود تھیٹرز پرڈیوسرز نے آج سے تھیٹر کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ تھیٹر پرڈیوسرز کا کہنا ہے کہ آج جمعہ کے روز سے تمام تھیٹر کھولیں جائیں گے۔ بیس مئی کے نوٹیفکیشن میں سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے سینما اور تھیٹرز بند رکھنے کا کہا ہوا ہے۔

دوسری جانب ڈی سی لاہور نے تھیٹرز پرڈیوسرز کو قانون کی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کا عندیہ دے دیاہے۔ مدثر ریاض نے تمام تھیٹرز کو مراسلہ بھیجتے ہوئے کہا کہ تمام تھیٹرز 15 جون تک بند رہیں گے، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 
ادھر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا جس کے مطابق مارکیٹس کے کاروباری اوقات رات 8 بجے تک ہوں گے، ہفتہ اور اتوار کو تمام کاروبار ی سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ میڈیکل سروسز، فارمیسیز، مراکز صحت، ویکسینیشن سینٹرز، پٹرول پمپ، تندور، ڈیری شاپس، فوڈڈلیوری اینڈ ای کامرس سروسز، کورئیر اینڈ پوسٹل سروسز، بجلی، گیس، انٹرنیٹ، سیلولر اینڈ ٹیلی کام کمپنیز، کال سینٹرز اورمیڈیا ہاوسز، آٹو ورکشاپس، آئل ڈپو اور منڈیوں کو 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی. 24 مئی سے ریسٹورنٹس آوٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی تاہم  ڈائن ان پر پابندی برقرار اور ٹیک اوے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں