بچے چھین لئے، گھر سے نکال دیا، بیوی کا ستایا شوہر عدالت پہنچ گیا

21 May, 2021 | 03:42 PM

Arslan Sheikh

سٹی 42:سابقہ بیوی نے تین بچے چھین لئے، گھر سے نکال دیا اور مکان پر قبضہ کر لیا ہے۔جعل سازی سے مالک بننا چاہتی ہے۔ در بدر ہو گیا ہوں اور بہن کے گھر رہنے پر مجبور ہوں۔ سابقہ بیوی کے ظلم کا شکار شہری انصاف کیلئے سول کورٹس پہنچ گیا۔

ٹاؤن شپ ہمدرد چوک کے رہائشی محمد رمیز نے سول کورٹس میں انصاف کیلئے دھائی دیتے ہوئے کہا میری سابقہ بیوی عرفانہ نے میرے گھر اور دوکان پر قبضہ کر لیا ہے اور مجھے گھر سے نکال دیا ہے۔ میں در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں اپنی بہن کے گھر رہتا ہوں۔ سابقہ بیوی بچوں سے ملنے نہیں دیتے اور بچوں کے خرچے کا عدالت میں دعوی دائر کر دیا ہے۔

شہری کا کہنا تھا اس کے تین بچے ہیں طلاق سے پہلے ہی بیوی نے گھر سے نکال دیا اور قبضہ کر لیا۔ شہری رمیز نے سابق بیوی کیخلاف گھر سے بے دخلی کا دعوی دائر کر دیا ہے۔ گھر میرا ہے، ایل ڈی اے ریکارڈ میں گھر کا مالک ہوں جبکہ کاغذات میرے نام ہیں۔ میں نے اپنے والد اور بھائی سے اپنا حصہ لے کر مکان خریدا مجھے بیوی کے ظلم بچایا جائے۔

فیملی کورٹ کے جج نوید ملک نے بچوں کے خرچ سے متعلق کیس پر وکلاء کو بحث کیلئے طلب کر لیا جبکہ سول جج نعیم شہباز نے مکان پر قبضہ کیس میں ٹاؤن شپ پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔  

مزیدخبریں