پاکستان ایمیزون سیلرلسٹ میں شامل ہوگیا

21 May, 2021 | 01:08 PM

ویب ڈیسک: پاکستان کو امریکی آن لائن شاپنگ پورٹل ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

تفصیلات کےمطابق  مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹر پیغام  کہا کہ آج ایمیزون نے کنفرم کر دیا کہ پاکستان کو ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل  کرلیا ہے، ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیےایک بڑی کامیابی ہے، اس سے نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوان مرد و خواتین کے لیے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔

واضح رہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹر پٰیغام میں آگاہ کیا تھاکہ ایمیزون کےساتھ گزشتہ سال سےبات چیت چل رہی تھی، ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پورا ہورہا ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد   نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ  ایمیزون کچھ روز میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرےگا،ایمیزون لسٹ میں شامل ہونا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔

مزیدخبریں