ویب ڈیسک: پاکستان کو امریکی آن لائن شاپنگ پورٹل ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کرلیا گیا۔ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔
تفصیلات کےمطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹر پیغام کہا کہ آج ایمیزون نے کنفرم کر دیا کہ پاکستان کو ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے، ایمیزون سیلر لسٹ میں شامل ہونا ہماری ای کامرس کے لیےایک بڑی کامیابی ہے، اس سے نیا کاروبار شروع کرنے والے نوجوان مرد و خواتین کے لیے بہت سے مواقع پیدا ہوں گے۔
Further to my previous tweet, today @amazon has confirmed that Pakistan has been added to its Sellers’ List. It is a big accomplishment for our E-Commerce & will open up vast opportunities for a new breed of young men & women entrepreneurs. We congratulate everyone involved. pic.twitter.com/iZJxO4q1hB
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 21, 2021
واضح رہے کہ مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹر پٰیغام میں آگاہ کیا تھاکہ ایمیزون کےساتھ گزشتہ سال سےبات چیت چل رہی تھی، ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پورا ہورہا ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ ایمیزون کچھ روز میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرےگا،ایمیزون لسٹ میں شامل ہونا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
We have finally made it. @amazon will be adding Pakistan its Sellers’ List within a few days. We have been engaged with Amazon since last year and now it’s happening. It is a great opportunity for our youth, SMEs and women entrepreneurs. .
— Abdul Razak Dawood (@razak_dawood) May 6, 2021