مال روڈ کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے لئے تگڑی رقم کی منظوری

21 May, 2021 | 11:16 AM

Imran Fayyaz

(قیصر کھوکھر)محکمہ بلدیات نے مال روڈ کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے لئے پچاس کروڑ روپے کے پروگرام کی منظوری دی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے دلکش لاہور پروگرام کی منظوری دے دی ہے،اس پروگرام کے تحت مال روڈ کی تمام تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے کمشنر لاہور نے  سمری ارسال کر دی ہے۔

اس پراجیکٹ پر پچاس کروڑ روپے خرچ آئے گا۔مال روڈ اپر مال روڈ اور لوئر مال روڈ کی تمام عمارتوں کو تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی جبکہ چیئرنگ کراس جی پی او چوک اور ریگل چوک کو خوبصورت بنایا جائے گا۔

 واضح رہے کہ قبل ازیں باغوں کے شہر لاہور کو ٹپ ٹاپ بنانے کیلئے  آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں چار سیاستدان اور چار انتظامی امور کے افسروں کو شامل کیا گیا تھا۔ کمیٹی میں ڈاکٹر یاسمین راشد، ڈاکٹر مراد راس، ہمایوں یاسر اور سینٹر اعجاز احمد چودھری شامل تھے جبکہ کمشنر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے، ایم ڈی واسا اور ڈی جی پی ایچ بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ کمیٹی لاہور میں موجود مسائل کی وجوہات کا تعین کرے گی اور پھر اس حوالے سے سفارشات مرتب کرے گی۔ 

مزیدخبریں