پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں

21 May, 2021 | 11:20 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42:سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی کوشش رنگ لیےآئیں۔ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل، جون کے پہلے ہفتےمیں نئے ایوان میں اجلاس منعقدہوگا۔
  تفصیلات کےمطابق  سپیکر پنجاب اسمبلی کی کوشش کےباعث  پنجاب اسمبلی نئی عمارت کی تعمیر کا کام آخری مراحلہ میں داخل ہو گیا۔حکام کےمطابق  جون کےپہلےہفتے پنجاب اسمبلی کااجلاس نئے ایوان میں ہوگا ۔ مذکورہ عمارت کی تعمیر کاکام2004میں شروع ہواتھاجس کو 2007 میں مکمل ہونا تھا تاہم مسلسل تاخیراورحکومتی تبدیلی کےباعث عمارت بروقت مکمل نہ ہوسکی  جبکہ چودھری پرویزالہٰی کےموجودہ حکومت میں اسپیکر کے چارج سنبھالنےپر مذکورہ عمارت کی تعمر کاکام دو شفٹ میں کیا گیا ہے ۔

واضح رہےسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی  کی ہدایت پر نئی عمارت کی تعمیر کا کام دو شفٹوں میں مکمل کیا گیا، نئی عمارت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید فائر ہائیڈرنٹس نصب کر دئیےگئے ہیں جبکہ فائر ہائیڈرنٹس نئی عمارت کےاندر اور اردگرد نصب  کیے گئے ہیں۔ ممبران اسمبلی ملازمین اور مہمانوں کیلئے خوبصورت چبوترے پر کام  مکممل کرلیا گیا، چبوتروں کی خوبصورتی کیلئے لکڑی پر تیار دلکش نقش و نگار کا کام جاری ہے۔ نئی عمارت سے ملحقہ سبزہ زار میں جدید آرائشی لائٹس بھی لگا دی گئیں ہیں۔ نئی عمارت کو دلکش بنانے کیلئے پھولوں کی کیاریوں کا کام بھی جاری ہے۔ پنجاب اسمبلی کی اپنی نرسری سے پودے اور خوشبو والے پھول لگانے کیلئے مالی مصروف عمل ہیں اور نئی عمارت کی خوبصورتی کے لئے دیواروں پر رنگ روغن کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں