(ویب ڈیسک)ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے بیٹے اذہان کو انگلینڈ کے ویزے کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے انگلینڈ نے بھارتی باشندوں پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ثانیہ کو ٹوکیو اولمپکس سے پہلے برطانیہ میں ٹورنامنٹ کھیلنا ہے،ثانیہ کو بطور کھلاڑی ویزا مل گیا تاہم بیٹے کو نہیں ملا۔
ویزے کے حصول کیلئے ثانیہ مرزا نے بھارتی وزارتِ کھیل سے مدد مانگ لی۔ وزارت کھیل نے وزارت امور خارجہ کے توسط سے انگلینڈ کی حکومت سے رابطہ کرلیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے سوشل میڈیا پرکورونا بحران سے نکلنے کے لیے بھارت کی مدد کرنے کی اپیل کی تھی۔ثانیہ مرزا نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ’کم لیٹس ہیلپ انڈیا بریتھ ‘ یعنی ’بھارت کو سانس لینے میں مدد دیں‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کیا تھا۔
ثانیہ نے اس مہم سے متعلق ایک بروشر شئیرکرتے ہوئے لکھا کہ ’آج میں آپ سب لوگو ں سے بھارت کوکورونا بحران سے نکلنے میں مدد کرنے کے لیے اپنے مشن میں شامل ہونے کے لیے کہہ رہی ہوں کہ آپ اور میں ا یک ساتھ مل کر ہیمکونٹ فاؤنڈیشن کو عطیہ کرکے کورونا وائرس کا شکار ہونے والے مریضوں کو مفت آکسیجن فراہم کرنے کے لئے عطیات جمع کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔