ایمن خان نے منال خان کی منگنی پر تنقید کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں

21 May, 2021 | 10:34 AM

Sughra Afzal

(سٹی42) اداکارہ ایمن خان نے بہن منال خان کی منگنی کی تصاویر پر تنقید کرنے والوں کو کھری کھری سنا دیں۔

ڈرامہ انڈسٹری کی دونوں جڑواں بہنیں سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور کچھ روز قبل اداکارہ منال خان نے احسن محسن کے ساتھ منگنی کی کچھ تصاویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کیں جس پر شوبز شخصیات سمیت مداحوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جوڑے کو مبارکباد پیش کی، کچھ مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے مختلف اکاؤنٹس پر جاری تصویروں پر سخت تنقید کی۔

ایمن خان کو یہ گوارہ نہ ہوا اور انہوں نے تمام ناقدین کو کھری کھری سنائیں، اداکارہ کا کہنا تھا آپ سب خاموش رہیں، انہیں اچھے نصیب کی دعا دیں اور آنے والی نئی زندگی کیلئے مبارکباد پیش کریں، یہ منفی ذہنیت ختم کریں۔

مزیدخبریں