محکمہ موسمیات نے   گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی 

21 May, 2021 | 08:47 AM

Imran Fayyaz

(حسن خالد) محکمہ موسمیات نے لاہور کے باسیوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئےموسم سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ہلکی ہوائیں چلنے سے موسم مجموعی طور پر خوشگوار ہے،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے دو روز قبل کہ تیز ہواوں کیساتھ ہلکی بارش برسانے والا سسٹم لاہور میں داخل ہوچکا ہے۔لاہور میں آج صبح سویرے ہلکی سے ہی ہلکی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی  ہے۔ 
 گزشتہ روز بھی صبح سویرے ہلکی بارش کے بعد شہرکا موسم ہلکی ٹھنڈی ہوا چلنے سے خوشگوار ہوگیا تھا اور گرمی کا احساس بھی کم ہوا ہے جس سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے تھے۔ اب آج پھر محکمہ موسمیات نے   لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی ہے۔

مزیدخبریں