تھیٹر بند، فنکار سراپا احتجاج

21 May, 2020 | 11:25 PM

Arslan Sheikh

( زین مدنی ) عید الفطر پر تھیٹرزکھولنے کی اجازت دی جائے، سٹیج فنکاروں، پرڈیوسرز نے ایوان وزیر اعلیٰ کے باہر دھرنا دیکر احتجاج کیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کل جمعہ تک کا وقت مانگ لیا۔

بازار کھل گئے، شاپنگ مالز کھل گئے لیکن عید الفطر پر تھیٹرز نہیں کھولے جارہے، جس پر فنکاروں، تکنیک کاروں اور پرڈیوسرز نے وزیر اعلیٰ ہاوس کے باہر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔

اداکار امانت چن، ظفری خان، نسیم وکی، قیصر پیا، شاہد خان، گلفام، طاہر انجم، سرفراز وکی، برجو، پرویز خان، علی جمشید، سیف گورائیہ، اسحاق چوہدری سمیت سو سے زائد جونئیر فنکاروں نے سڑک بلاک کی اور دھرنا دیا۔

فنکاروں نے مطالبہ کیا کہ عید الفطر پر تھیٹر کھولیں جائیں تاکہ ان کے گھر فاقے نہ ہوں۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ نے احتجاجی فنکاروں سے کل جمعہ تک کا وقت مانگا اور ایس او پیز بنانے کے لئے اعلیٰ حکام سے رابطہ کرنے کا کہا۔ انتظامیہ کی اس یقین دہانی پر فنکاروں نے احتجاج کل تک کیلئے موخر کردیا۔

دوسری جانب  پنجاب حکومت نے شاپنگ مالز اور مارکٹیس رات دس بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ مزارات 24 گھنٹے کے لیے کھول گئے۔

شہر کی مارکٹیس میں خریداری کے رش کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ عید تک مارکٹیس اور شاپنگ مالز رات دس بجے تک کھولے رہیں گئی۔

پنجاب حکومت کی جانب یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ تمام مزارات 24 گھنٹے کھولے رہے گئے یہاں عقیدت مند حاضری دے سکے گئے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے 9 مئی سے ملک بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ جزوی لاک ڈاؤن میں مزید نرمی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد چھوٹے کاروبار کو ہفتے میں پانچ دن کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

مزیدخبریں