(زاہد چوہدری) پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے مغل ڈائیگناسٹک سنٹرپر کو رونا ٹیسٹ کر نے کی پابندی لگادی ، عطائیوں کے خلاف کارروائی میں 20عطائیت کے اڈے بھی سیل کر دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی ٹیموں نے لاہور سمیت چار شہروں میں 20عطائیوں کے اڈوں کوسیل کر دیاہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 150علاجگاہوں پر چھاپے مارے گئے اوران میں سے52عطائیوں کی دکانوں پر کاروبارتبدیل کر دیے گئے ہیں۔کمیشن کی ٹیموں نے شیخوپورہ میں چھ عطائیوں کے اڈے سربمہر کرنے کے علاوہ نیوسٹینڈرلیب کوبھی سیل کردیا ہے کیونکہ کمیشن کی رجسٹریشن نہ لینے کے علاوہ یہاں پر تعلیم یافتہ عملہ تعینات نہیں کیا گیا تھا۔
مزید برآں چنیوٹ کے نواحی علاقہ احمد نگر لالیاں میں تین عطائیت کے اڈے،قصورچار اور لاہور میں جو سات اڈے بند کیے گئے ان میں بلال کلینک،شاہین کلینک،سراج پہلوان ہڈی جوڑ،جبرو پہلوان،طاہر شفاخانہ،عبداللہ دواخانہ اورابوبکر ڈینٹل سرجر ی شامل ہیں۔