لاہور پولیس نےعوامی رسائی کیلئے ایپ متعارف کرا دی

21 May, 2020 | 09:59 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) لاہور پولیس نےجرائم پیشہ افراد کے ریکارڈ تک عوامی رسائی کیلئے ”پہچان ایپ “ متعارف کرادی،سی سی پی او ذوالفقارحمید نے پنجاب سیف سیٹز اتھارٹیز کے تعاون سے”پہچان ایپ“ کا افتتاح کیا۔

تفصیلات کے مطابق افتتاحی تقریب سی سی پی او آفس میں منعقد ہوئی۔ سی سی پی او لاہور نے بتایا کہ اب گھریلو ملازمین کے بھیس میں جرائم پیشہ افراد سے بچنا بے حد آسان ہو گیا ہے۔ شہری پہچان ایپ کے ذریعے گھریلو ملازم رکھنے سے قبل کسی بھی کریمنل کے ریکارڈ سے آگاہ ہو سکیں گے۔ پہچان ایپ پلے سٹور پر بآسانی دستیاب ہے، شہریوں کے لئے رجسٹریشن انتہائی آسان ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ پائلٹ ویژن کے تحت ”پہچان ایپ“ کو ابتدائی مرحلے میں لاہور میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔ ” پہچان ایپ “ کوئی بھی شہری اپنے موبائل فون پر ڈاﺅن لوڈ کرکے اپنے آپ کو اس پررجسٹرڈ کرواسکتا ہے۔رجسٹرڈ کروانے کے بعد کسی بھی شخص کے شناختی کارڈ نمبر سے اس کاریکارڈ چیک کیاجاسکےگا۔

ذوالفقار حمید نے بتایا کہ ریکارڈموجود ہونے کی صورت میں متعلقہ تھانہ یا ریکارڈ زیادہ ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس پی کے دفتر سے رجو ع کیا جاسکے گا۔ ” پہچان ایپ “ میں ریکارڈ صرف شناختی کارڈ نمبر سے سرچ کیا جا سکے گا۔ اگر کسی ملزم کا شناختی کارڈ ڈیٹابیس میں درج نہیں ہے تو اس کا ریکارڈ سرچ نہیں ہو سکے گا۔

مزیدخبریں