ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

داتا دربار کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا

داتا دربار کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہد ندیم ) پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤکی وجہ سے بند ہونے والے داتا صاحب کے دربار کو زائرین کے لئے کھول دیا۔

محکمہ اوقاف و مذہبی پنجاب کے زیر انتظام حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے دربار کو کورونا وائرس کی وجہ سے تا حکم ثانی بند کیا گیا تھا تاہم حالات میں بہتری آنے پر دربار کو زائرین اور عقیدت مندوں کے لئے کھول دیا گیا ہے۔

محکمہ اوقاف نے ابتدائی طور پر تین دروازے عام زائرین کے لئے کھولے ہیں جبکہ مزار شریف پر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کروا کر حاضری دینے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

دوسری جانب تحفظ ناموس رسالت محاذ کے وفد نے بھی داتا صاحب کے مزار شریف پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کرکے ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعا بھی کی۔

یاد رہے گزشتہ روز پنجاب حکومت کا صوبائی سب کابینہ برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ اوقاف کے زیر انتظام 544 مزارات کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں جمعۃ الوداع، یوم القدس اور عیدالفطر پر کورونا ایس او پیز اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔  راجہ بشارت نے ہدایت کی کہ جب تک نئے ایس او پیز نہیں آتے اس وقت تک مارکیٹس اور مساجد میں موجودہ ایس او پیز بالخصوص مقررہ اوقات کی سخت پابندی کرائی جائے۔

ادھر  نماز عید کی ادائیگی پرلاہور کے علماءکرام نے بھی فتویٰ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مسجد اور عیدگاہ میں ایک ہی مقام پر نماز عیدالفطر کے اجتماعات ایک سے زائد مرتبہ ہوسکیں گے۔ تاہم دوسری مرتبہ نماز عید کی ادائیگی کیلئے امام اور مقتدی کا تبدیل ہونا ضروری ہوگا۔