عمران یونس : جماعت اسلامی نےعیدالفطرکی نماز کیلئےمساجد میں بڑے اجتماعات پرپابندی ختم کرنےکا مطلبہ کردیا،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم کا کہنا ہےکہ حکمرانوں کی طرف سےایس او پیزکےمعاملے میں مساجد کو ٹارگٹ کرنا افسوس ناک ہے۔
حکومت کیجانب سےعید اجتماعات پرپابندی کےخلاف سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے دیگر رہنماوں انجینئراخلاق احمد،ضیاء الدین انصاری،افتخار احمد چوہدری اوراظہر بلال سمیت دیگرکےہمراہ پریس کانفرنس کی،،امیرالعظیم کا کہنا تھا کہ حکومتی لاک ڈاؤن نرم ہوگیا،بازاروں اور مالز میں پوری طرح آزادی ہے،اسلام آباد میں شراب کی دکانیں کھول دی گئی ہیں جبکہ پولیس ابھی بھی مساجد کےباہر پہرہ دے رہی ہے۔
امیر العظیم نےکہا کہ پولیس عید کےاجتماعات کو کم کرنے کے لیےعلماء کو آمادہ کر رہی ہے، جماعت اسلامی مرکزی اورصوبائی حکومتوں سےمطالبہ کرتی ہے کہ پولیس کو مساجد سےواپس بلا کر کرائم کنٹرول کرنےکی ڈیوٹی پر لگایا جائے،ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کا نام بیانات میں سنتےہیں،،عملی طور پر حکومت نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔
یاد رہے ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 1017 ہو گئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 48091تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 351 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 316 اور پنجاب میں 297 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 38، اسلام آباد 10، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
خیال رہے پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کورونا وائرس سے انتقال کر گئیں تھیں،سی ای او میو اسپتال ڈاکٹر اسد اسلم نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شاہین رضا میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔یگم شاہین رضا بلڈ پریشر اور شوگر کی بھی مریضہ تھیں اور انہیں 17 مئی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے انہیں لاہور ریفر کر دیا گیا۔